English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ میں مزید 4 اسرائیلی فوجی ہلاک، نام جاری

غزہ میں مزید 4 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جن کے نام جاری کر دیئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی ڈیفبس فورسز نے غزہ میں ہلاک ہونے والے 4 فوجی کا اعتراف بھی کیا ہے، ان کی عمریں اور نام بھی بتائیں ہیں۔

کیپٹن آئیڈو باروچ 21 سالہ، سارجنٹ امیتائی ایون شوشن 20 سالہ، سارجنٹ ریف ہاروش 20 سالہ، سارجنٹ الائی زائر 20 سالہ شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ کے دوران اسکواڈ کمانڈر سمیت مزید 4 فوجی ہلاک ہوئے، جن کی کل تعداد 260 ہوگئی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس نے خان یونس اور قریبی علاقے میں 14 اسرائیلی فوجیوں کو مارنے کا دعوی کیا ہے۔

خلیجی میڈیا کا کہنا ہے کہ زخمیوں کے انخلا کے لیے 3 اسرائیلی ہیلی کاپٹرز نے خان یونس میں لینڈنگ کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے