ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مختلف ناموں سے ججز کو خط لکھ کربھیجنے والا ایک ہی شخص  ہے، فارنزک رپورٹ

اسلام آباد:سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ ججز کو دھمکی آمیز خطوط کی تحقیقات میں فارنزک رپورٹ نے انکشاف کیا ہے کہ تینوں عدالتوں کے ججز کو  خطوط کی لکھائی ایک ہی شخص کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  خطوط کی ہینڈ رائٹنگ کی فارنزک رپورٹ سی ٹی ڈی کو موصول ہوگئی جس میں سپریم کورٹ، اسلام آباد اور لاہور ہائی کورٹ کے ججز کو خطوط کی لکھائی میچ ہوگئی ہے۔

فارنزک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  ریشم، ریشماں اور گلشاد خاتون کے نام سے خطوط ایک ہی شخص نے لکھے ہیں، تینوں کورٹس کو بھجوائے گئے خطوط ایک ہی پوسٹ آفس سے بھجوائے گئے،ججز کو خطوط میں ڈالا گیا  آرسینک بھی ایک ہی شخص نے خریدا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ خطوط میں موجود  آرسینک کہاں سے خریدا گیا؟ اس حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں ، امید ہےکہ بہت جلد ہم مجرم تک پہنچ جائیں گے، اس حوالے سے  پوسٹ باکسز کے قریب سے حاصل سی سی ٹی وی ویڈیوز کا نادرا سے شناخت کا عمل جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں