ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کی شہریوں سے چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے گریز کی اپیل

پشاور:وزیر اعلی خیبر پختونخواہ ( کے پی کے ) سردار علی امین گنڈاپور نے شہریوں سے چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے گریز کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ   چاند رات اور عید کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے مکمل اجتناب کیا جائے، ہوائی فائرنگ کی اندھی گولی کسی کی جان لے سکتی یا کسی کو عمر بھر کی معذوری سے دوچار کرسکتی ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کسی کی عید کی خوشیوں کو زندگی بھر کے غم میں بدل سکتی ہے، ہوائی فائرنگ ایک  قانونی  اور معاشرتی جرم ہے اس سے گریز کیا جائے،اپنی چند لمحوں کی خوشی کے لئے کسی کے گھر کو ماتم کدہ نہ بنائیں۔

 وزیر اعلی  نے کہا کہ شہری نہ صرف خود ہوائی فائرنگ سے گریز کریں بلکہ دوسروں کو بھی اس بات کی تلقین کرکے ذمہ دار اور مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں، انتظامیہ اور پولیس چاند رات پر ہوائی فائرنگ کے سد باب کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں، ہوائی فائرنگ پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں