ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

electricity

اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے ایک ماہ کیلئے بجلی 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، اضافہ فروری کی فیو ل ایڈجسٹ منٹ کی مد میں کیا گیا ہے نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا،صارفین کو اپریل کے بجلی بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہونگی۔

خیال رہے کہ کچھ دنوں قبل ہی نیپرا کے پاس بجلی مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی تھی، جس کے بعد آج نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں