English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں دانش اسکولز کا دائرہ کار بڑھایا جارہا ہے،خالد مقبول

the streets

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملک میں دانش اسکول کا دائرہ کار بڑھایا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دانش اسکول وزیراعظم شہبازشریف کا خواب ہے، ملک میں دانش اسکول کا دائرہ کار بڑھایا جارہا ہے، آج خاص طور پر گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے طلبا و طالبات آئے ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ شہبازشریف نے بطور وزیراعلی پہلے پنجاب میں دانش اسکول بنائے تھے، دانش کو تعلیم سے کشید کرنا پڑتا ہے، پاکستان کو چیلنجز کا سامنا ہے، وزیراعظم تعلیمی ایمرجنسی لگائیں، یہ تمام چیلنجز کا حل دے سکتی ہے۔

ان کاکہنا تھاکہ ہم دنیا میں ہی نہیں خطے میں بھی پیچھے رہ گئے ہیں، ہم نے فاصلہ بہت طے کرنا ہے لیکن مدت کم ہے ہم نے گزشتہ 30 سالوں میں 5سے 7 اہم مواقع ضائع کیے ہیں، ہم نے 4 سال قبل فن لینڈ سے معاہدہ کیا تھا، پاکستان کو 10 لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی تعلیم سے آراستہ کرنا تھا، اس معاہدے کو دوبارہ سے شروع کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے