
ریاض: سعودی عرب، امارات اور خلیجی و یورپی ممالک میں آج بدھ کے روز مسلمانوں نے عید الفطر منائی۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق پاکستان میں گزشتہ روز شوال کا چاند نظر آنے کے بعد آج عید الفطر منائی گئی ہے، اسی طرح سعودی عرب، یو اے ای، افغانستان اور یورپی ممالک میں بھی آج مسلمانوں نے عید منائی۔
حرمین شریفین میں عید الفطر کی نماز کے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں لاکھوں فرزندان توحید نے نماز عید ادا کی۔ اسی طرح متحدہ عرب امارات میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے جس میں مقامی و غیر ملکیوں نے نماز ادا کی۔
دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں بھی آج پاکستان کے ساتھ ہی عید الفطر منائی جا رہی ہے۔ اسی طرح کینیڈا، آسٹریلیا، برطانیہ و امریکا سمیت یورپی ممالک میں بھی آج عید الفطر منائی جا رہی ہے۔
