English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حماس کے رہنما کے 3 بیٹوں کی شہادت اسرائیلی فوجیوں کے مظالم کی داستان ہے، ایرانی صدر

تہران:ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ صہیونی فوجیوں  کی بمباری سے حماس کے رہنما کے 3 بیٹوں کی شہادت اسرائیلی حکومت کے مظالم کی  نشانی ہے، صہیونیوں میں  انسانیت اوراخلاقی اقدار  کی کوئی چیز نہیں ہے۔

حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کے بیٹوں کی شہادت پر تعزیت کرتے ہوئے  ایرانی صدر نے کہاکہ  اسرائیل آئے روز اپنی درندگی  میں اضافہ کررہارہے، عالمی ادارے خاموش تماشائی بن کر صرف بیانات دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  اسرائیل اپنی ہزیمت آمیزشکست پر پردہ ڈالنے کے لیے ہر انسانی اور اخلاقی اقدار پامال کررہا ہے، صہیونی فوج حماس کی مٹھی بھر قوت   پر قابو پانے میں بری طرح ناکام رہی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے