English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حماس رہنما کے بیٹوں کی شہادت: جماعت اسلام کا  جمعہ کے بعدغائبہ نہ نمازہ جنازہ

کراچی : جماعت اسلامی حماس کے رہنما  اسماعیل ہانیہ کے بیٹوں کی شہادت پر نماز جنازہ جمعہ کے بعد ادا کرے گی، مرکزی غائبانہ نماز جنازہ جامع مسجد رضوان، فیڈرل بی ایریا بالمقابل  کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں ادا کی جائے گی۔

غائبانہ نمازِجنازہ کی امامت امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ محمد حسین محنتی صاحب فرمائیں گے،جامع مسجد رضوان میں جمعہ کی نماز انشاءاللہ 1:45 بجے ادا کی جائے گی۔

جماعت اسلامی کے تحت گزشتہ روز حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ کے صاحبزادگان اور دیگر شہیدوں کی غائبانہ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ شہر بھر کی مساجد میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد اسرائیلی جھنڈے بھی نذر آتش کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے