ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری: صدر مملکت کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

اسلام آباد: صدرِ مملکت  آصف زرداری  نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی  سے ٹیلی فون رابطہ کرتے ہوئے  غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے اسرائیل سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  آصف زرداری نے ایرانی صدر کو عید کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے  پاکستان کے دورے کی دعوت پیش کی ، دونوں رہنماؤں نے درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر قابو پانے کے لیے معلومات کا تبادلہ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدرمملکت نے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے غزہ کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں فوری جنگ بندی کرنی چاہیے، نہتے فلسطینیوں کو بے دردی سے شہید کیا جارہاہے، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے تحت فوری جنگ بندی ہونی چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں