لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے نو منتخب امیر حافظ نعیم الرحمن نے اسماعیل ہنیہ سے رابطہ کرکے ان کے بیٹوں اور پوتے پوتیوں کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ سے ٹیلی فو ن پر رابطہ کیا، جس میں انہوں نے اسماعیل ہنیہ سے ان کے صاحب زادوں اور پوتے پوتیوں کی شہادت پر جماعت اسلامی اور پاکستانی قوم کی جانب سے اظہار تعزیت کیا۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے ان کی جدو جہد اور قربانیوں،ثابت قدمی اور جذبوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام آپ اور حماس کے مجاہدین کو سلام پیش کرتے ہیں اور یقین دلاتے ہیں کہ وہ ان کی حمایت اور ان کے ساتھ یکجہتی جاری رکھیں گے۔
حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے حافظ نعیم الرحمن اور جماعت اسلامی کی جانب سے اہل غزہ کے لیے کی گئی کوششوں پر اظہار تشکر کیا۔

