ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیض حمید فیض آباد دھرنے میں ملوث نہیں تھے: شیخ رشید

سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید فیض آباد دھرنے میں ملوث نہیں تھے، جو ملوث تھے انہیں پکڑیں۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہم نہ فارم 47 میں ہیں، نہ فارم 45 میں ہیں اس لیے ہم خاموش ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جج ملک اعجاز آصف نے کہا ہے کہ ان کے خلاف ریفرنس آ گیا ہے اس لیے وہ سماعت نہیں کریں گے،  میری زندگی میں پہلی بار ایک سِٹنگ جج کے خلاف ریفرنس آیا ہے، ریفرنس پنجاب حکومت کی طرف سے آیا ہے کہ یہ جج کیس نہیں سن سکتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں