ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

Crude oil

سنگاپور:عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے سبب سپلائی پر بڑھتے خدشات کی وجہ سے روز عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق برینٹ فیوچر کی قیمت 56 سینٹس یا 0.62 فیصد کم ہوئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت فی بیرل 89 اعشاریہ 46 ڈالر ہوگئی جبکہ یو ایس کروڈ فیوچر 63 سینٹ، یا 0.74 فیصد گر کر 84.73 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

یاد رہے کہ ایران کی جانب سے ہفتے کے آخر میں اسرائیل پر کئے جانے والے حملے کے بعد پیر کو تیل کی قیمتوں میں بھاری اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا تاہم، اسرائیل کی جانب سے جوابی کارروائی نہ ہونے پر رواں ہفتے کے آغاز سے قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں