ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانیوالی پولیس ٹیم  کیلئے کیش ایوارڈ کا اعلان

کراچی: شہر قائد  کے علاقے لانڈھی مانسہرہ کالونی میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے والی پولیس ٹیم کے لئے آئی جی سندھ کی طرف سے کیش ایوارڈ اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا  ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کانسٹیبل قاسم حبیب کے لئے پانچ لاکھ روپے نقد انعام اور قائداعظم پولیس میڈل کی سفارش کی گئی ہے جبکہ آئی جی سندھ کی طرف سے دیگراہلکاروں کو کیش انعام،تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔

آئی جی سندھ  نے کہا کہ   جرائم کے خلاف آج کے اس اقدام اور کامیاب کاوش سے سندھ پولیس کا مورال بلند ہوا ہے،دلیرانہ اقدام اٹھانے پر ایس ایس پی ملیر اور انکی ٹیم کی کارکردگی  لائق ستائش ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں