ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیب نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں 2018ء تا 2024ء بھرتیوں کی تفصیلات مانگ لیں

warrants issued

اسلام آباد: نیب نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں 2018ء سے 2024ء تک بھرتیوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی احتساب بیورو نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو خط ارسال کیا ہے، جس میں 6 سال (2018ء تا 2024ء) کے دوران قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہونے والی بھرتیوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

نیب کی جانب سے بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سابق اسپیکر اسد قیصر اور راجا پرویز اشرف کے ادوار میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ہونے والی بھرتیوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ بھرتیوں کا طریقہ کار بتایا جائے کہ اس کے لیے وزارتِ خزانہ سے منظوری لی گئی تھی یا نہیں؟۔

قومی احتساب بیورو کی جانب سے خط کے ذریعے پوچھا گیا ہے کہ 2018ء سے 2024ء کے دوران قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں کی گئی بھرتیوںکے ٹیسٹ اور انٹرویوز بھی کیے گئےتھے یا نہیں؟ اور ان بھرتیوں کے لیے اخبارات میں بھی اشتہارات شائع کروائے گئے یا نہیں؟۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول خط میں نیب نے ڈیلی ویجز، کنٹریکٹ اور مستقل رکھے جانے والے افراد سے متعلق الگ الگ تفصیلات دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں