اسلام آباد: ملک کے مختلف شہروں میں آج سے بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا کہ بارش کے تازہ اسپیل کے زیر اثر آج سے 29 اپریل تک مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 26 سے 27 اپریل تک بلوچستان کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں 27 سے 28 اپریل تک شدید بارشوں کا امکان ہے اور دریاؤں اور نہروں میں طغیانی کا امکان ہے۔
اپر کے پی، مری، گلیات، کشمیر اور جی بی میں 27 سے 29 اپریل تک لینڈ سلائیڈنگ کا امکان ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پی ڈی ایم اے اور دیگر ایجنسیوں کو الرٹ رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

