ریاض:سعودی حکام نے رواں سال حج کے موقع پر ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں 10 ہزار ریال جرمانے کی سزا کا اعلان کردیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق مملکت میں وزارت داخلہ کی جانب سے 2 تا 20جون بغیر پرمٹ اور لاگو کیے گئے حج ضوابط کی خلاف ورزی پر خطیر جرمانے کا اعلان کیا گیا ہے، جب کہ جرمانہ کے علاوہ جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو مملکت سے بے دخل اور دوبارہ داخلے پر پابندی کی سزا کا بھی سامنا کرناپڑے گا۔
سعودی وزارت داخلہ نے ہدایت کی ہےکہ حج ضوابط اور ہدایات پر عمل کیا جائے تاکہ عازمین سلامتی اور آرام کے ساتھ مناسک حج ادا کرسکیں۔
