ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی عرب: حج ضوابط کی خلاف ورزی پر 10ہزار ریال جرمانے کا اعلان

ریاض:سعودی حکام نے رواں سال حج کے موقع پر ضوابط کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں 10 ہزار ریال جرمانے کی سزا کا اعلان کردیا ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق مملکت میں وزارت داخلہ کی جانب سے 2 تا 20جون بغیر پرمٹ اور لاگو کیے گئے حج ضوابط کی خلاف ورزی پر خطیر جرمانے کا اعلان کیا گیا ہے، جب کہ جرمانہ کے علاوہ جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو مملکت سے بے دخل اور دوبارہ داخلے پر پابندی کی سزا کا بھی سامنا کرناپڑے گا۔

سعودی وزارت داخلہ نے ہدایت کی ہےکہ حج ضوابط اور ہدایات پر عمل کیا جائے تاکہ عازمین سلامتی اور  آرام کے ساتھ مناسک حج ادا کرسکیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں