ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن دھاندلی کے الزامات: الیکشن کمیشن کا انکوائری رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ

spokespersons appointed

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے راولپنڈی کے سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ کے دھاندلی کے الزام کی انکوائری رپورٹ کو پبلک کرنے کا فیصلہ کیا ۔

ذرائع کے مطابق رپورٹ سب سے پہلے الیکشن کمیشن کے اگلے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

کمیشن نے الزامات کی تحقیقات کے لیے ایک رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کے سربراہ رکن سندھ نثار درانی تھے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ رپورٹ میں ضلعی اور ریٹرننگ افسران کے بیانات شامل ہیں۔ کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے بھی کمیٹی کو تحریری بیان جمع کرایا تھا۔

اس سے قبل ای سی پی کی اعلیٰ سطحی کمیٹی نے عام انتخابات 2024 میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے راولپنڈی کے سابق کمشنر کے الزامات کی تحقیقات مکمل کر لیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی رپورٹ میں قومی اسمبلی کے 13 اور راولپنڈی ڈویژن کے 26 صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے ڈی آر اوز اور آر اوز کے ریکارڈ شدہ بیانات شامل کیے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں