English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایس آئی ایف سی کا مقصد کسی ادارے کی جگہ لینا یا قبضہ کرنا نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی:  ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف آر نے کہا ہے کہ ایس آئی ایف سی کا مقصد کسی ادارے کی جگہ لینا یا قبضہ کرنا نہیں، صرف اور صرف سہولت کاری کا ہے۔

رالپنڈی میں آئی ایس پی آر کی پریس بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی (SIFC) ایک شفاف ایک ایسا ادارہ ہے جہاں اعلی پیشہ ورانہ صلاحیات کے حامل سول اور فوجی افسران مل کر باہمی تعاون سے ملک کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افواج کی صلاحیات کو معیشت کی بہتری کے لئے دنیا بھر میں استعمال کیا جاتا لیکن پاکستان میں جھوٹ اورپروپیگینڈہ اس قدر بڑھ گیا ہے کہ ایسے مثبت اقدام کو بھی تنقید کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اپنے قیام کے ایک سال سے کم عرصے میں ایس آئی ایف سی (SIFC) نے انتظامی، پالیسی سازی اور رابطہ کاری کی سطح پر بیش بہا خدمات انجام دی ہیں، گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں سعودی عرب کی جانب سے کثیر سرمایہ کاری پر آمادگی اور پاکستان کے اقتصادی ماحول پر اعتماد ان کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے