غزہ :اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن نے کہا کہ خلیجی ریاست جنگ کے بعد غزہ میں مستقبل کی حکومت کی مدد میں شامل ہوسکتی ہے۔
وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے ایکس پر صبح سویرے ایک پوسٹ میں نیتن یاہو کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ ابوظہبی نے اسرائیلی رہنما کے تبصروں کی مذمت کی۔

شیخ عبداللہ بن زید النھیان نے یہ بھی لکھا کہ اسرائیل کو غزہ حکومت کے بارے میں فیصلہ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ، اسرائیلی حکومت ساتھ تعلقعات بہتر نہیں ہو سکتے جب تک مکمل جنگ بندی نہیں ہو تی ۔
ممتاز اور بااثر خلیجی ریاست، اسرائیل کے ساتھ سرکاری سفارتی تعلقات رکھنے والی چند عرب ریاستوں میں سے ایک ہے، جسے اس نے غزہ میں اسرائیل کی چھ ماہ سے زیادہ کی جنگ کے دوران برقرار رکھا ہے، حالانکہ تعلقات کشیدہ نظر آتے ہیں۔

