English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عوامی ایکشن کمیٹی آزاد جموں کشمیر کے مطالبات منظور

مظفر آباد: عوامی ایکشن کمیٹی آزاد جموں کشمیر اور حکومت کے درمیان تمام مطالبات طے پا گئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی آزاد جموں کشمیر اور حکومت کے درمیان تمام مطالبات منظور ہوگئے ہیں اور مطالبات کی منظوری سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آٹے کی فی من قیمت 2 ہزار روپے اور 20 کلو آٹے کی قیمت ایک ہزار روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 100 یونٹ تک بجلی کی قیمت 3 روپے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے، 100 سے 300 یونٹ تک 5 روپے اور 300 سے زائد پر 6 روپے فی یونٹ قیمت مقرر کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمرشل 300 یونٹ تک 10 روپے اور 300 سے زائد پر 15 روپے فی یونٹ قیمت مقرر کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ آزاد جموں کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز بھی بحال کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے