English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عوامی منصوبوں میں خرابی یا تاخیر کسی صورت قابل برداشت نہیں، وزیراعظم

Corruption will not be tolerated
Corruption will not be tolerated under any circumstances, Prime Minister Shehbaz Sharif

مظفر آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عوامی منصوبوں میں تاخیر یا خرابی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کی جائے گی۔

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم  شہباز شریف کا کہنا تھا کہ منصوبے کے ڈیزائن میں نقائص اور ذمے داروں کے تعین کے لیے کابینہ کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کتنی بدقسمتی کی بات ہے کہ اربوں ڈالر کا خرچ کرنے کے بعد منصوبہ تکمیل کو پہنچے اور پھر اس کے ڈیزائن میں نقائص کا علم ہو۔ انہوں نے کہا کہ اپریل میں پیدا ہونے والی خرابی دور کی جائے اور گزشتہ سال ہونے والے واقعے کی حتمی رپورٹ بھی اسی ماہ تیار کرکے پیش کی جائے۔

اس موقع پر وفاقی وزیرامور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، وزیر اطلاعات عطا اﷲ تارڑ، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف کو نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم کا دورے کے موقع پر کہنا تھا کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر تقریباً 5 ارب ڈالر خرچ ہوئے، اس کا ابتدائی تخمینہ 840 ملین ڈالر تھا جو بڑھ کر 5 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے اور وقت بھی ضائع ہوا۔ اس منصوبے پر فی میگاواٹ لاگت 4 سے ساڑھے 4 ملین ڈالر ہے، پچھلے چند برس میں ساڑھے 3 ہزار میگاواٹ کے ایل این جی کے 4 منصوبے لگائے گئے، 5 ارب ڈالر میں ایل این جی کے دگنے منصوبے لگ سکتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ منصوبوں میں تاخیر قوم سے زیادتی ہے۔ جب اتنا بڑا منصوبہ جب لگ رہا تھا اور اس کا ڈیزائن بنایا جا رہا تھا تو اس کی اور کنٹریکٹرز کی تھرڈ پارٹی تصدیق کرائی گئی؟ ارضیاتی خطرات کو سامنے رکھ کر ڈیزائن بنایا جانا چاہیے تھا اور احتیاط برتنی چاہیے تھی۔ اب ڈیزائنر، کنٹریکٹرز اور جو بھی ذمے دار ہے اس کا تعین ہونا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے