English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعودی عرب:بغیر اجازت حج کرنے والوں پر بھاری جرمانہ ہوگا

removed

ریاض:سعودی حکومت کی جانب سے بغیر اجازت کے حج کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے رواں برس حج سیزن کے دوران نافذ کیے گئے قوانین اور اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کیے جانے پر پہلے سے عائد جرمانوں میں مزید اضافہ کیا ہے، جس کا مقصد قانونی طور پر فریضے کی ادائی کے لیے آنے والوں کو کسی بھی قسم کی زحمت سے بچانا ہے۔

سعودی حکومت نے بغیر قانونی اجازت کے حج کرنے کا ارادہ رکھنے والوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اس طرح کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش نہ کریں، ایسی کسی بھی  طرح کی کوشش کرنے والے شخص خواہ وہ ملکی شہری ہو یا غیر ملکی مقیم، اس پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

حکام کے مطابق مکہ مکرمہ کے مرکزی علاقوں مثلاً حرم کے قرب و جوار، حرمین ٹرین اسٹیشن، سیکورٹی کنٹرول  مرکز اور دیگر مقامات پر کوئی بغیر اجازت نامے کے پکڑا گیا تو اسے گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کے ساتھ جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

وزارت داخلہ کے حکام نے مزید بتایا کہ کسی غلطی پر انتباہ کے بعد غلطی دوبارہ کرنے کی صورت میں جرمانہ بھی دگنا کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ قوانین کے سخت نفاذ کا مقصد حج کے قانونی طریقہ کار پر مکمل عمل کروانا اور جعلی یا غیر قانونی طریقےسے حج کرنے کی کوششوں کو روکنا ہے، تاکہ درست طریقے سے آنے والوں کو ہر طرح کی زحمت سے بچایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے