English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک میں مہنگائی کی شرح کم، پھر بھی 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

before Ramadan

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں درج اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے میں ملک میں مہنگائی کی شرح میں رجحان کے مطابق 1.06 فی صد کمی ریکارڈ ہوئی ہے، اسی طرح سالانہ بنیاد پر بھی ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 21.22 فی صد پر آ گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران گندم کا آٹا، ٹماٹر، پیاز، لہسن، پیٹرول، کیلے، چاول، سرخ مرچ، دال مسور  اور ڈیزل سمیت 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی  ہوئی ہے جب کہ اس کے برعکس آلو، انڈے،گوشت سمیت 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور 15 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

اسی طرح آلو، بیف، مٹن، دال چنا، انڈے، چکن، کپڑے اور لکڑی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے