مناما: سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ عالمی برادری سے فلسطینیوں پرجاری اسرائیلی مظالم بند کروانے ۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق بحرین کے دارالحکومت منامہ میں 22رکنی عرب لیگ کا سربراہی اجلاس منعقد ہوا۔
بحرین میں عرب سربراہ کانفرنس سے خطاب میں سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ غزہ میں جاری بحران سے نمٹنے کی کوششوں کی حمایت کی ہے اور غزہ جنگ روکنے کے لیے عالمی کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے جس بہانے سے غزہ کی پٹی پر چڑھائی کی وہ قابل مذمت ہے،عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کرے، سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام اور اس کی عالمی شناخت کی حمایت کرتا ہے۔

