بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ اگر ہم نے یہ جلاؤ گھیراؤ کیا تو ہمیں جیل بھیج دیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے اپیل ہے بے گناہ لوگوں کو جیلوں سے نکالا جائے، ہم اب جیلوں کے باہر بیٹھ جائیں گے
ان کا کہنا تھا کہ پولیس ہم پر ظلم کرنے کے لیے نہیں ہماری حفاظت کے لیے ہے،جیل میں جب کوئی بیمار ہوتا ہے اس کو دیکھنا چاہیے۔
