ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گندم درآمد اسکینڈل: وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے 4 افسران معطل

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے نگران دور حکومت میں گندم درآمد کرنے کے سکینڈل میں ناقص منصوبہ بندی اور غفلت برتنے پر وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کے 4 افسروں کو معطل کرنے کی منظوری دے دی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق نگران دور حکومت میں سرپلس گندم امپورٹ اور ذمہ داروں کا تعین کر لیا گیا۔

اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران دور حکومت کے کسی بھی اہم ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی سفارش نہیں کی گئی تاہم وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کے 4 افسروں کو معطل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

سابق وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی محمد آصف کے خلاف باضابطہ کارروائی کی منظوری دی گئی جبکہ سابق ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن اے ڈی عابد کو معطل کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فوڈ سکیورٹی کمشنر ون ڈاکٹر وسیم، ڈائریکٹر سہیل کو بھی معطل کرنے کی منظوری دی گئی ہے، ذمہ دار افسروں پر ناقص منصوبہ بندی اور غفلت برتنے کا چارج لگایا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں