ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کے الیکٹرک کی بدترین لوڈ شیڈنگ: لائسنس منسوخ کیا جائے، رکن صوبائی اسمبلی

کراچی:جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے کہا ہے کہ شدید گرمی اور حبس کے اس موسم میں کے الیکٹرک بدترین لوڈ شیڈنگ کر کے کراچی کے عوام کے ساتھ ظلم و ستم کررہی ہے، اہل کراچی کے خلاف برقی دہشت گردی ہے۔

سندھ اسمبلی کے ایوان میں کے الیکٹرک کے خلاف پیش کی گئی قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے محمد فاروق نے کہاکہ  حکومت، نیپرا اور کے الیکٹرک کا گٹھ جوڑ کراچی کے شہریوں پر ظلم و ستم کررہا ہے، کراچی، حیدر آباد، سکھر اور اندرون سندھ کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے کر بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور اگر اس سلسلے میں قانون سازی کی طرف جانا پڑے تو ضرور جائیں۔

انہوں نے کہاکہ  18 سال قبل کے ای ایس سی کی نجکاری ہوئی تھی اور جواز یہ بنایا گیا تھا کہ یہ خودکفیل نہیں ہے، 18 سال کا طویل عرصہ گزرنے کے بعد اب صارفین کی تعداد میں 35 فی صد اضافہ ہو چکا ہے لیکن بجلی کی پیداوار میں کوئی اضافہ نہیں ہوا بلکہ حیران کن طور پر اس میں کمی ہو گئی ہے۔

رکن صوبائی اسمبلی جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ این ٹی ڈی سی سے سستی اور اضافی 4 ہزار میگاواٹ بجلی کی فراہمی میں کے الیکٹرک رکاوٹ ہے۔ 18 سال قبل سرکاری کے ای ایس سی کو ڈیڑھ ارب روپے کی سبسڈی دی گئی تھی تاکہ کراچی کے شہریوں کو سستی بجلی فراہم کی جائے اور آج بھی کے الیکٹرک سسٹم میں این ٹی ڈی سی کی 4 ہزار میگاواٹ اضافی اور سستی بجلی موجود ہے مگر کے الیکٹرک کا موجودہ ٹرانسمیشن سسٹم اس کو اٹھانے سے قاصر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں