ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم ایرانی صدرابراہیم رئیسی کی تعزیت کے لیے ایران پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی تعزیت کے لیے ایران کے شہر تہران پہنچ گئے۔

 وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار ، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ امام خامنہ ای اور ایران کے قائم مقام صدر عزت مآب ڈاکٹر محمد مخبر سے ملاقات کریں گے اور پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے صدر ابراہیم رئیسی، وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں