ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ رفح پر میزائلوں کی بارش میں جل کر راکھ ہوگیا :حافظ نعیم الرحمان

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل اب محفوظ انسانی زون میں فلسطینیوں کو زندہ جلا کر مار رہا ہے،عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ رفح پر میزائلوں کی بارش میں جل کر راکھ ہوگیا۔

لاہور سے جاری بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سفاکیت اور درندگی کی ایسی مثالیں انسانی تاریخ میں کم ہی ملتی ہیں ،اقوام متحدہ یقیناً اپنی اس توہین پر خاموش رہنا ہی پسند کرے گی، مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی افسوس ناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت ہاتھ باندھے آئی ایم ایف کے احکامات کی تعمیل میں مصروف ہے ،آئی ایم ایف کے نمائندے وائسرائے بن کر احکامات صادر کر رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف نئے بیل آؤٹ پیکیج کےلیے کئی ظالمانہ شرائط لایا ہے، تمام اشیاء بشمول ادویات پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانا عوام کے ساتھ ظلم ہے، حکمران طبقہ آخر کب تک عوام پر بوجھ ڈال کر جاگیرداروں کو بچاتا رہے گا؟

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں