ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسزکی مختلف کارروائیاں، 23 دہشتگرد ہلاک

exchange of fire

راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 23 دہشت گرد ہلاک جبکہ دہشت گردوں سے مقابلے میں 5 سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں کیے گئے آپریشن میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائیاں کی جس کے نتیجے میں 10 دہشت گردوں ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی پشاور کے علاقے حسن خیل میں کی گئی، جس میں 6 دہشت گرد مارے گئے اور ان کے ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے 3 الگ کارروائیاں کیں، جس کے نتیجے میں 23 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس دوران دہشت گردوں کے تبادلے میں 5 جوان مادرِ وطن کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوئے جن مین نائیک محمد اشفاق بٹ، لانس نائیک سید دانش افکار، سپاہی تیمور ملک، سپاہی نادر صغیر اور محمد یاسین شامل ہیں۔

محکمہ تعلقات عامہ کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں