پی ٹی آئی کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ چاہتی ہوں 9 مئی کے واقعے کو ختم کردیا جائے۔
گوجرانوالا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کا کہنا تھا کہ چاہتی ہوں ملک آگے بڑھے آپس میں بیٹھیں اور اس کا حل نکالیں، جس کو سزا دینی ہے دے دیں لیکن پاکستان کے عوام کو آزاد کردیں۔
زرتاج گل نے کہا کہ امید تھی مستقل ضمانت ملے گی، عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاتے رہیں گے، ایک دن ضمانت بھی ملے گی اور کیس بھی ختم ہوگا۔

