اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے کہاہے کہ پی ٹی آئی یوٹرن کو قابلیت سمجھتی ہے،پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی میں یوٹرن کا فرق ہے۔
نیئر بخاری نے کہا کہ اپوزیشن کو تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے،اپوزیشن کہتی ہے اسٹیبلشمنٹ سے بات کرے گی،اپوزیشن نے اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر ادھم مچا رکھا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ اپوزیشن کو بات چیت سے پہلے ریلیف نہیں مل سکتا،تمام ایشوز منوا لئے تو کس پر بات کریں گے۔

