English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارتی لوک سبھا الیکشن مکمل، ایگزٹ پول میں  بی جے پی کی برتری کا دعویٰ

نئی دہلی: بھارت منیں لوک سبھا کے الیکشن کا مرحلہ  مکمل ہوگیا، جس کے بعد ایگزٹ پول میں بی جے پی کی برتریکا دعویٰ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق باھرت میں لوک سبھا (ایوان زیریں) کے انتخابات کے آخری مرحلے میں 8 بھارتی ریاستوں  میں 57 نشستوں پر رائے شماری کا عمل ہفتے کو مکمل ہوا۔ بھارتی میڈیا میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 49 فی صد رہا جب کہ ووٹوں کی گنتی اور حتمی نتائج کا اعلان 4 جون منگل کے روز کیا جائے گا۔

ایگزٹ پول میں بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی واضح برتری کا دعویٰ کیا گیا ہے، جس کی بنیاد پر امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس 359 نشستوں کے ساتھ واضح برتری حاصل کرلے گا اور بی جے پی ایک بار پھر اپنا وزیراعظم لانے میں کامیاب ہو سکتی ہے۔

بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے وزیر اعظم کے امیدوار مودی ہیں اور اس صورت میں مسلسل تیسری بار بھارت کے وزیراعظم منتخب ہوکر ریکارڈ بنائیں گے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری ایگزٹ پولز کے مطابق اپوزیشن الائنس لوک سبھا میں 154 نشستیں حاصل کرسکتی ہے جب کہ حکومت میں آنے کے لیے لوک سبھا میں 272 نشستیں درکار ہیں۔

ایگزٹ پول کے مطابق بھارت کی کئی ریاستوں میں بی جے پی اور اتحادی جماعتیں واضح برتری کے ساتھ آگے ہیں تاہم حتمی اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے