ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 172 میگا واٹ ہو گیا

اسلام آباد : ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال 5ہزار172میگاواٹ  تک پہنچ گیا ہے ۔ ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار میگاواٹ  ہے جبکہ پیداوار 20 ہزار 828 میگاواٹ ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ پن بجلی ذرائع سے 7ہزار556 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔  سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 880 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔

زرائع سے معلوم ہوا کہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار 880 میگاواٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس سے990 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔

زرائع کے مطابق سولر پاور پلانٹس سے189بگاس سے 133اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 200 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ ملک بھر میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں