ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بانی پی ٹی آئی سے ملک چھوڑنے اور ڈیل کرنے  کی بات کی جارہی ہے، سابق صدر مملکت

will not be a good practice

اسلام آباد:سابق صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہےکہ بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کو مسلسل ڈیل کا بولا جارہا ہے، ملک چھوڑنے اور ڈیل کرنے پر زور دیا جارہاہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر مملکت نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے ملک چھوڑنے سے انکار کردیا ہے، میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ عمران خان کو فوری طور پر رہا کیا جائے ، حکومت غصہ، نفرت اور تعصب سے باہر نکل کر درگزر کا رویہ اختیار کرے۔

انہوں نے مزید کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے آزاد ہونے کا ڈر دلوں سے نکال دیں ، عمران خان کہہ چکے ہیں کہ آزاد ہوکر درگزر سے کام لونگا، نان اسٹیک ہولڈرز سے بات نہیں ہوگی، مذاکرات صرف اسٹیک ہولڈرز سے ہونگے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں