English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی دہشت گردی: جاپان کا ناگاساکی کی تقریب میں اسرائیل کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ

  ٹوکیو: امریکی دہشت گردی کو یاد رکھنے کے لیے جاپان نے ناگاساکی کی تقریب میں اسرائیلی حکومت کو مدعو نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے ناگاساکی شہر کے مئیر شیرو سوزوکی نے ایٹمی حملے کی تقریب  میں  اسرائیل کو مدعو نہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شہری حکومت نے تقریب میں اسرائیل کی شرکت کا دعوت نامہ روک دیا ہے۔

میئرناگا ساکی نے کہا کہ دعوت نامے کے بجائے جاپان میں اسرائیلی سفیر کو غزہ جنگ روکنے کیلیے خط ارسال کیا ہے، اسرائیل کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ تقریب میں ممکنہ ناخوشگوار واقعات کو روکنے کیلیے کیا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ امریکا نے9 اگست 1945 کو ناگاساکی پر ایٹم بم گرایا تھا جس سے 74 ہزار ہلاکتیں ہوئی تھیں،ایٹمی حملے کی وجہ سے  آج تک جاپان میں بچے معذور پیدا ہوتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے