English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چمن میں پاسپورٹ پالیسی کے خلاف احتجاج، پولیس کا ہجوم منتشرکرنے کیلیے ربڑ کی گولی کااستعمال

چمن:باب دوستی کے بارڈر شاہراہ پر  پاسپورٹ پالیسی کے خلاف احتجاج جاری ہے، مظاہرین کی مال روڈ پر سرکاری دفاتر میں گھسنے کی کوشش کی گئی، پولیس نے ربڑ کی گولی کا استعمال کرکے ہجوم کو منتشر کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے اپنے مطالبے منظور کرانے کے لیے بکتر بند ، پولیس اور سرکاری دفاتر پر پتھراؤکیا، جس کے بعد پولیس نے ہجوم کو منشتر کرنے کے لیے  لاٹھی چارج کرتے ہوئے ربڑ کی گولی کا استعمال کیا۔

ضلع بھر میں تیسرے روز بھی موبائل اور انٹرنیٹ  کی سروس معطل رہی ، جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

خیال  رہے کہ دھرنے کے خلاف آپریشن کے بعد ٹریفک کے لیے کھولی جانے والی شاہراہ کو بعد ازاں ایک بار پھر بلاک کر دیا گیا جس کے نتیجے میں سرحدی گزرگاہ سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہر قسم کی تجارت اور آمدورفت معطل ہو گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے