اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہناہے کہ امید ہے جون میں ہی پارٹی کا اعلان ہوجائیگا، ہماری جماعت کا نام عوام پاکستان ہوگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ کس سیاستدان کے پاس سے 10ارب ڈالر برآمد کیے نیب نے 10ارب ڈالرکی ریکوری کی ہے،کہاں ہیں 10ارب ڈالر؟
انہوں نے کہا کہ 13سال سے نیب عدالت میں کیسز بگھت رہا ہوں آج بھی کیس چل رہاہے، ایک کیس تو 5سال بعد عدم ثبوت کی بنیاد پرختم کیا، جب ثبوت نہیں تھا تو کیس کیوں بنایا تھا؟ ان کو 5سال بعد عدم ثبوت کاپتہ چلا۔

