English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان کو موت کی کوٹھری میں رکھا گیا ہے: عمر ایوب

قائدِ حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو موت کی کوٹھری میں رکھا گیا ہے۔

 قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائدِ حزب اختلاف اور رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سیل کی تصاویر سے ثابت ہوا ہے کہ وہ قید تنہائی کا شکار ہیں، موت کی کوٹھری والا ماحول بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو جیل میں کوئی سہولتیں نہیں ہیں، سرگودھا میں میرے اور ہمارے ورکرز کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج ہیں،کیا پی ٹی آئی سے تعلق جرم ہے، یہ کون سا قانون ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے