English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پارٹی میں میری بے توقیری کی گئی، شیر افضل

اسلام آباد: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پارٹی کے بانی   کی طرف سے فیصلوں کا اعلان جس انداز میں کیا گیا اس سے دکھ ہوا، مجھے سنے بغیر کیوں ایسے فیصلے ہوئے؟

میڈیا سے گفتگو میں شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہیں گے میں سائیڈ لائن ہی ٹھیک ہوں تو سائیڈ لائن ہی رہوں گا، جو رویہ میری جماعت نے میرے ساتھ رکھا میں اس کا حقدار نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  میں نے کہا کپتان کہیں تو میں استعفی دے دیتا ہوں، میری بے توقیری کی گئی ہے، ابھی تک میری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی، ان سے ناراض نہیں ہوں لیکن ان کی طرف سے فیصلوں کا اعلان جس انداز میں کیا گیا اس سے دکھ ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے