English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اپوزیشن کا سینیٹ میں پلوشہ خان کی زیر صدارت اجلاس پر احتجاج

اسلام آباد:سینیٹ اجلاس میں تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )اراکین نے پیپلز پارٹی کی پلوشہ خان کی زیر صدارت اجلاس پر احتجاج کرتے ہوئےخوب شور شرابہ کیا، پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے پلوشہ خان پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ ایوان کو مذاق نہ بنایا جائے، یہ کوئی طریقہ نہیں کہ ڈپٹی چیئرمین ایوان میں ہوں اور پریزائڈنگ افسر اجلاس کی صدارت کرے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پلوشہ خان نے شبلی فراز کو دوٹوک جواب دیتےہوئے کہاکہ میرے صدارت سنبھالنے کے بعد ڈپٹی چیئرمین ایوان میں آئے، چیئرمین کا اختیار ہے کہ وہ جسے چاہے صدارت دے، ایوان میں دھونس دھادلی نہیں چلے گی۔

سینیٹ کا اجلاس پیر تک ملتوی ہوگیا، پی ٹی آئی کے اراکین احتجاج کرتے رہ گئے ، پیپلز پارٹی کے لوگ پی ٹی آئی کے اراکین کا مذاق اڑاتے ہوئے ایوان سے باہر نکل گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے