ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ برسرِاقتدار صدر کا بیٹا مجرم قرار

Hunter Biden found guilty

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن کو جیوری نے فوجداری مقدمے میں مجرم قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے بیٹے ہنر بائیڈن پر منشیات کے عادی ہونے کے باوجود ہتھیار رکھنے اور منشیات کے استعمال سے متعلق جھوٹ بولنے کے الزامات ثابت ہوگئے ہیں۔

میڈیا کے مطابق ہنٹر بائیڈن کو زیادہ سے زیادہ 25 برس قید اور ساڑھے سات لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔ تاہم پہلی بار جرم کا ارتکاب کرنے کے باعث سزا کم سے کم ہونے کا امکان ہے۔ امریکی تاریخ میں پہلی بار کسی برسراقتدار امریکی صدر کے بیٹے کو سزا ہوئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں