ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں نجی طیارہ تباہ‘ 2افراد ہلاک

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک چھوٹے نجی طیارے کے حادثے کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ایک انجن والا طیارہ شمالی کیلیفورنیا میں جنوبی تاہوئے جھیل کے علاقے کے قریب پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوع کی جانب امدادی ٹیموں کوروانہ کردیا گیا۔ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں