لاہور (نمائندہ جسارت) ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل تعینات کرنے والے آرڈیننس کیخلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم 20 جون کو آرڈیننس کیخلاف سلمان اکرم راجا کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے حکم جاری کیا تھا کہ الیکشن کمیشن ہائیکورٹ کی جانب سے نامزد کردہ جج تعینات کرنے کا پابند ہے۔ الیکشن آرڈیننس 2024 لاہور ہائیکورٹ
کے فیصلے کو کمزور کرنے کے لیے لایا گیا۔ ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل قائم کرنے والے الیکشن آرڈیننس 2024 کو غیر قانونی قرار دیا جائے اور آرڈیننس کے تحت پنجاب میں بطور الیکشن ٹریبونل ریٹائرڈ ججز کی تعیناتی کو غیر آئینی قرار دیا جائے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک، ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل مقرر کرنے سے روکا جائے۔