English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محراب پور: پسند کی شادی کا تنازع، عید تین قیمتی جانوں کو نگل گئی

القمر

محراب پور (جسارت نیوز) راجپر اور چانگ برادری میں پسند کی شادی کا تنازعہ، عید تین قیمتی انسانی جانوں کو نگل گئی، مسلح افراد کی فائرنگ میں دولہا کے بھائی، معصوم بچی سمیت 3 افراد جاں بحق، واقعہ کوٹ لالو پولیس تھانہ کی حدود امن چودگی اسٹاپ پر پیش آیا جہاں تاک میں بیٹھے ہوئے مسلح افراد کی موٹر سائیکل پر فائرنگ کے نتیجے میں دولہا کا بھائی عاشق راجپر موقع پر جاں بحق ہو گیا، فائرنگ میں الٰہی بخش راجپر اور 7 سالہ صدروی شدید زخمی ہوئی جنہیں نواب شاہ اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لا سکے، لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا، مقتول کے چچا کے مطابق بھتیجے نے چانگ برادری کی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی جس پر چانگ برادری کے افراد نے حملہ کیا، معصوم بچی عید کی وجہ سے اپنے باپ کے ساتھ شہر سے کھلونے خریدنے گئی تھی، کوٹ لالو پولیس کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی مسیم راجپر نے چانگ برادری کی پروین چانگ سے محبت کرتا تھا اور دونوں نے عدالت میں پسند کی شادی کی تھی، فائرنگ کا واقعہ اسی سلسلے کی کڑی ہے، پولیس نے مقتول عاشق راجپر کے بھائی سجاد راجپر کی مدعیت میں رجب چانگ، یاسر چانگ، ظہور چانگ اور ان کے 3 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے