English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حج کے دوران 35پاکستانی عازمین کی شہادت پر وزیر اعظم کاافسوس،میتیں واپس لانے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے دورے کے موقع پر افسران سے خطاب کررہے ہیں

اسلام آباد/ کراچی (اے پی پی+ اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کی شہادتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جسد خاکی پاکستان پہنچانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم نے مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چودھری سالک حسین اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق سے رابطہ کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ شہید حجاج کرام کے جسد خاکی پاکستان پہنچانے کے انتظامات کیے جائیں۔ وزیراعظم نے وزارت مذہبی امور اور پاکستانی سفارت خانے کے حکام کو حجاج کرام کو تمام سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے یہ بھی ہدایت کی کہ اسپتالوں میں داخل حجاج کرام کے لیے تمام طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔علاوہ ازیں حجاج کرام کی وطن واپسی کے لیے پوسٹ حج پروازوں کا آپریشن شروع ہو گیا ۔ وزات مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق جمعرات 20 جون کو 4 مختلف شہروں میں 7 مختلف حج پروازوں کے ذریعے1200 حجاج کرام وطن واپس پہنچے۔ جدہ سے ملتان 150 حجاج لیے پہلی حج پروازPF723 دن ساڑھے 12 بجے پہنچی۔ لاہور میں 190حجاج کرام کو لے کر PA471دن 2:15بجے اتری۔ کراچی میں180 حجاج کے ساتھ پہلی حج پرواز PA173 دن 2 بج کر 35 منٹ پر پہنچ گئی۔ اسلام آباد میں 200 حجاج کرام حج پروازPA273 سے دن 3 بجکر 20 منٹ پہنچے۔ ملتان میں 180 مسافروں کو لیے دوسری حج پروازPA873 دن 3 بجکر 35 منٹ پر اتری۔ اسلام آباد میں 150مسافروں کو لیے دوسری حج پروازPF719 شام 6 بجے پہنچی۔ لاہور میں 150 مسافر لیے دوسری حج پرواز PF721 شام 7 بجے پہنچی۔ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد720حجاج کرام روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے لییگزشتہ روز مدینہ منورہ روانہ کیے گئے۔ جدہ سے حجاج کی وطن واپسی کے لیے حج فلائٹ آپریشن 9 جولائی تک جاری رہے گا۔ مدینہ منورہ سے آخری حج پرواز 21 جولائی کو وطن واپس پہنچے گی ۔70 ہزار سرکاری عازمین حج کی وطن واپسی 21 جولائی کو مکمل ہو گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے