ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوات میں ہجوم کے ہاتھوں قتل کے واقعے کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی قائم

پشاور: سوات میں ہجوم کے ہاتھوں شہری کے قتل کے واقعے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی قائم کردی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں کیپٹل پولیس آفس کے ذرائع کے حوالے سے  بتایا گیا ہے کہ سوات واقعے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنا دی گئی ہے۔  کے پی کے پولیس کی جانب سے مدین میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کے لیے قائم کی گئی 10 ارکان پر مشتمل جے آئی ٹی میں سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ اور سینئر پولیس افسران شامل کیے گئے ہیں۔

جے آئی ٹی کی نگرانی ڈی آئی جی مالاکنڈ کریں گے۔

واضح رہے کہ واقعے کے مقدمے میں 2ہزار افراد کو نامزد کیا گیا ہے، جن کے خلاف کارروائی کے لیے متعلقہ افراد کے سیلولر ڈیٹا، شناخت میں نادرا سے مدد لی جائے گی۔

دوسری جانب سوات واقعے سے متعلق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ جائے وقوع پر سیاسی ، اعلیٰ شخصیت بھی نہیں پہنچیں جب کہ جھڑپ میں 11 افراد اور 5 پولیس اہلکار  زخمی بھی ہوئے جب کہ مشتعل مظاہرین نے 2موٹرسائیکلیں ، 5 گاڑیاں بھی جلا ڈالیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مدین پولیس نے ہجوم کو قابو کرنے کے لیے نفری مانگی تھی۔ اس کے علاوہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ مقامی ایس ایچ او مبینہ ملزم کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے میں ناکام رہا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں