ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئی ایس آئی۔ ایم آئی کے سیکٹر کمانڈرز کو رپورٹ جمع کرانیکا حکم

اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے آزاد کشمیر کے مغوی شہری خواجہ خورشید کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔ عدالت نے آئی ایس آئی اور ایم آئی کے سیکٹر کمانڈرز کو اپنے دستخطوں سے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی اور ایم آئی کے اسلام آباد، راولپنڈی اور آزاد کشمیر کے سیکٹر کمانڈرز اپنی رپورٹس جمع کرائیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے تحریری حکمنامہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ایف آئی اے اور سی ٹی ڈی کی جانب سے تحریری رپورٹ جمع کرائی گئی، جن کے مطابق مغوی ایف آئی اے یا سی ٹی ڈی کی حراست میں نہیں۔وزارت دفاع کے لاءافسر عدالت میں پیش ہوئے اور مزید وقت مانگا۔ وزارت دفاع کے نمائندہ نے کہا کہ انہیں نوٹس گزشتہ روز موصول ہوا ہے۔ کیس کی آئندہ سماعت 24 جون کو ہو گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں