English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وفاقی حکومت  کا آپریشن پر ایوان میں سلامتی کمیٹی کا آن کیمرا اجلاس بلا نے کا اعلان

 اسلام آباد:وفاقی حکومت نے عزم استحکام آپریشن   پر بحث کے لئے ایوان میں قومی سلامتی کمیٹی کا آن کیمرا اجلاس بلا نے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر قانون  سینیٹر اعظم نذیر تارڑ  نے قومی اسمبلی  کے بجٹ اجلاس سے  خطاب کرتے ہوئے  کہاکہ عزم استحکام آپریشن سے متعلق وزیردفاع بات کرنا چاہتے تھے لیکن اپوزیشن نے بات نہیں کرنے دی۔

انہوں نے کہا کہ عزم استحکام آپریشن کیسے کیا جائے گا؟ اس پر بحث کریں گے اور ہم یہاں (ایوان)  میں قومی سلامتی کمیٹی کو بلائیں گے، وزیراعظم بھی اجلاس میں بیٹھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے